پیرس(نمائندہ خصوصی)کلمہ کی بنیاد پر بننے والا پیارا وطن عزیز آج مختلف مسائل اور بحرانوں کا شکار ہے۔ لوڈشیڈنگ، بدامنی، مہنگائی، بے روز گاری اور دہشت گردی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ کرپٹ حکمران ٹولہ مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں مزید بڑھا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہعوامی تحریک پاکستان کو حقیقی معنوں میں مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے ہی خوشحال پاکستان کا قیام عمل میں آئے گا۔