سپین(بیورو چیف)عید الفطر میں ایک ہفتہ باقی ہے لیکن تاجروں نے مہنگائی کے جن کو بوتل سے باہر نکال دیا ہے۔ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 50فیصد سے بھی زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمر فاروق رانجھا صدر پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران مہنگائی پرقابو پانے اورغربت کے خاتمے میں ناکام ہوگئے ہیں۔دنیا میں مذہبی تہواروں پر قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے لیکن ہمارے ملک میں بے تحاشااضافہ کر دیا جا تا ہے۔