پیرس(نمائندہ خصوصی) شریف حکومت کی تمام پالیسیاں عوام دشمن ہیں۔تحریک انصاف تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہے عید کے بعد مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وزیر اعظم نواز شریف اورانکے خاندان کے احتساب سے پیچھے نہیں ہٹے گی،حکمران عوام کو ریلیف فراہم کر نے میں ناکام ہوچکے ہیں۔