ڈاکٹرز کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کےجسم کا 70 فیصد حصہ جل گیا ہے
میرپورخاص (یس اُردو) میرپور خاص میں عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی ۔نور شاہ کالونی کےرہائشی ہمایوں کمالی نے بیوی کو بھائی اور بھابھی کیساتھ مل کر زندہ جلانےکی کوشش کی ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کےجسم کا 70 فیصد حصہ جل گیا ہے ۔ دو بچوں کی ماں نے بتایا شوہر سے بچوں کے عید کے کپڑوں کے لیے بات کی تو اس نے تلخ کلامی کی ، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور باتھ روم میں بند کر کے اپنے بھائی اور بھابھی کیساتھ مل کر اسے آگ لگائی ، ہسپتال میں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔