پیرس(نمائندہ خصوصی)1400اشیائے خور ونوش مہنگی ہونے سے عام آدمی پس جائے گا ،بجٹ کے بعد ہر ماہ عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے ،کسانوں کے بعد تاجر طبقے میں بھی اضطراب پایا جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار عاطف خان مجاہد رہنما تحریک انصاف فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی آواز بن کر میدان عمل میں ہے اور انشا اللہ آنے والا وقت عمران خان کا ہو گا۔