پیرس(نمائندہ خصوصی)اس وقت جب ترقی اور خوشحالی کی گاڑی پٹری پرچڑھ چکی ہے توچند مخالفین اس سفر کو روکنے کے درپے ہیں اور دھرنے کے ذریعے ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جو لوگ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں وہ ایک طرف دوسروں پر بے جا تنقید کررہے ہیں تو دوسری طرف احتساب کا نعرہ لگا کر اپنی بداعمالیوں پر سے نظر ہٹانا چاہتے ہیں۔