ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈاکٹر سیف اللہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا ایم ایس تعینات کردیا جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین وٹو کو E.D.Oکا ایڈیشنل چارج دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل کے ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا نیاء ایم ایس تعینات کردیا جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین وٹو کو E.D.Oکا ایڈیشنل چارج دیدیا گیا MNCHپروگرام کے انچارج ڈاکٹر شکیل کو ایم ایس سانگلہ ہل تعینا ت کردیا اور ڈاکٹر نصیر احمد کاہلوں کو MNCHپروگرا م کا انچار ج لگا دیا ۔