پیرس(نمائندہ خصوصی)جمہوری روایات کا تقاضہ ہے کہ پانامہ لیکس سمیت ہر مسئلے کو پارلیمنٹ کے ذریعے حل کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہحکومت اس ضمن میں کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ برداشت نہیں کرے گی۔ جمہوریت پسند قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایشوز کو سڑکوں پر لانے کی بجائے قومی اداروں پر اعتماد کریں۔ اْنھوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ احتجاج اور دھرنوں کی پالیسی ختم کر کے جمہوری روایات کا احترام کریں اور پارلیمنٹ میں ہونیوالے فیصلوں کو تسلیم کریں