پیرس(نمائندہ خصوصی)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک کال پر خیبر سے کراچی تک عوام لیگی حکمران ٹولہ کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود ساختہ جلا وطن ہیں جب کہ وزیر خارجہ کا سرے سے وجود نہیں۔ وزیر اعظم کی بیٹی کا اقتدار کے معاملات سنبھالنا آئین اور قانون کی پامالی ہے۔ انہوں نے کہا لیگی حکومت اب حالت نزع میں ہے ، بہت جلد حکومت کی روح پرواز کر جائے گی، مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے