پیرس(نمائندہ خصوصی) موجودہ حکمران کرپشن کے ذریعے ملک کو کھوکھلا کر چکے ہیں اور نئے نئے ٹیکس لگا کر اپنی پیٹ کی آگ میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منور جٹ رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیا پاکستان بنانے کا نعرہ لگایا ہے جسے عملی جامہ پہنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پارٹی اختلافات ختم کرنے کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کردیئے ہیں