الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس بار دیہات اور پسماندہ علاقوں میں ٹرن آؤٹ زیادہ جبکہ شہروں میں کم رہا۔
اسلام آباد: (یس اردو) الیکشن کمیشن کی بلدیاتی انتخابات سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری ہو گئی۔ پڑھے لکھے شہری انتخابی عمل سے دور، دیہاتوں میں ٹرن آؤٹ شہروں سے زیادہ۔ بلدیاتی انتخابات پر چھ ارب 25 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پوش علاقوں میں ٹرن آؤٹ کم جبکہ پسماندہ علاقوں اور دیہات میں زیادہ رہا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ انتخابی عمل میں شمولیت کے لئے ان پڑھ نہیں، پڑھے لکھے لوگوں کی تربیت زیادہ ضروری ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عید کے بعد عام انتخابات 2013ء کی رپورٹ جاری کرینگے۔