مریم نواز شریف نے کہا جس وقت واقعے کی خبر ملی تو اسلام آباد میں تھی ساڑھے چار بجے لاہور آئی۔
لاہور: (یس اُردو) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا عمران خان کی بہن سے ہمدردی ہے جس وقت واقعے کی خبر ملی تو اسلام آباد میں تھی اور ساڑھے چار بجے لاہور آئی۔ ان کا مزید کہنا تھا جھوٹ بولنے والے رمضان میں تو شرم کریں۔ واضح رہے عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے الزام لگایا تھا کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں مریم نواز شریف کے اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی نے ان کی گاڑی کو سامنے سے ٹکر ماری جب کہ اہلکاروں نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی۔