counter easy hit

شرمیلا کسی سرکاری عہدے کی اہل نہیں: نیب کراچی کا نیب ہیڈکوارٹرز کو خط

Karachi Letter

Karachi Letter

3 جون کو نیب کراچی نے نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کو خط لکھا، خط میں شرمیلا فاروقی کی نااہلی واضح کی گئی۔ نیب کراچی کے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے نااہل ہیں۔
کراچی: (یس اُردو) ذرائع کے مطابق، نیب کراچی نے چیئرمین سیکریٹریٹ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پلی بار گیننگ کے تحت شرمیلا فاروقی کو اکیس سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ شرمیلا فاروقی کو دو ہزار ایک میں پلی بارگیننگ میں اکیس سال کی سزا ہوئی۔ اسٹیل مل ریفرنس نمبر 3 میں شرمیلا فاروقی اور ان کے اہل خانہ کو سزا سنائی گئی تھی۔نیب کے خط کے مطابق، پلی بارگیننگ کی سزا اکیس سال سے دس سال کم ہونے کی شق شرمیلا فاروقی پر لاگو نہیں ہوتی۔ شرمیلا فاروقی کی سزا کے چار ماہ بعد پلی بارگیننگ کی سزا میں کمی کی گئی تھی۔ شرمیلا فاروقی مارچ دو ہزار دس میں وزیر اعلیٰ کی مشیر اور سال دو ہزار تیرہ سے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔ نیب عدالت کی سزا کے بعد شرمیلا فاروقی کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے دو ہزار اکیس تک کیلئے نااہل ہیں۔نیب کراچی کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی چھ سال سے عوامی عہدوں پر برجمان ہیں۔ ایسے میں ان کو حاصل مراعات اور ان کی جانب سے کئے گئے سرکاری فیصلوں کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان موجود ہے۔ خط کے مطابق، الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔