سرا ئے عا لمگیر (صغیر راٹھور)سرائے عالمگیر:پرانی جہلم منی سہراب گوٹھ کی شکل اختیار کر گیا۔ ڈیروں پر ہیروین اور نشہ آور انجکشن کی سرعام فروخت عروج پر۔شکایت کرنے والوں کو جھوٹے مقدمات میں الجھایا جانے لگا ۔ ماٹھے معززین کی سرپرستی، مقامی پولیس کے چھاپے بھی حالات تبدیل نہ کر سکے ، تفصیل ضلع گجرات کی سب سے چھوٹی تحصیل سرائے عالمگیرجہاں دوسر مسائل میں نمبر 1 ہے دیکھا جائے تو غیر قانونی کاموں میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی سرائے عالمگیر کی نواحی آبادی پرانی جہلم میں کرائے کے مکانوں میں رہنے والے زیادہ تر غریب دیہاڑی دار لوگوں کی بڑی تعداد آباد ہے میں اس وقت اس علاقے میں جوئے شراب کی محافل تو عام سی بات ہے دیگر بہت سے ایسے جرائم جن میں خوبرولڑکیوں کی سپلائی ، چوری چکاری،سمیت غیرقانونی کام جو قانون اور عام لوگوں کی نظر میں ناقابل معافی جرم ہیں کے لیے نوجوانوں بھی دستیاب ہیں جبکہ ذرایع کے مطابق ماٹھے معززین معززین جنہوں نے بعض پولیس ملازمین سے سازباز کر رکھی ہے کی سرپرستی کی وجہ سے یہاں ہیروین فروشی صنعت کا درجہ اضتیار کر چکی ہے روشن،کاکا،حیدر علی،صابر، شمیم عرف پینو،روپا،گوگو،گونو،اور سزا یافتہ شمع کے ڈیروں پر ہیروین اورنشہ آور انجکشنزکی سرعام فروخت جاری ہے مقامی ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس ثنا اللہ ڈھلو نے گزشتہ عرصے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائیاں کرکے کسی سفارش کو نہ مانتے ہوئے جرائم پیشہ عناصرجواری شرابی بشمول ہیروین فروشوں کو جیلوں میں بند کیا اور یہ سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا لیکن ملزمان کے جیل میں ہونے کے باوجود گندے دھندے جاری ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ ان مکرودہ دھندوں کے نگران پس پردہ راہ کرکام کرتے ہیں اور کسی ایک کے پکڑے جانے کے بعد دوسرا جگہ لے لیتاہے جس کی وجہ سے ہنوز یہ دھندہ جاری ہے معززین علاقہ جن میں ڈاکٹر تصور، چوہدری زاہد، مرزا سلطان عرف ٹیپو،محمدشفیق ،عابد علی ،حاجی رفیق،اصغر علی،محمد رمضان،اللہ دیتہ،محمد پرویز،محمد بشیر،محمد عمرنے اپنے تحریری بیان میں ڈی پی او گجرات پولیس، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سے اہلیان علاقہ کی طرف سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے بچوں کو مزید تباہی سے بچائیں ہیروین اور انجکشن کا استعمال کرنے والے تو صرف اپنی جان کے دشمن ہیں ہیروین فروخت کرنے والوں اور ان کی سرپرستی کرنے والے وم کے دشمن ہیں ان کے خلاف بھی فوری اور سخت کاروائی کی سخت ضرورت ہے