counter easy hit

عمران کی قیادت میں ملک خوشحال ہو گا::حاجی ابرار اعوان

Abrar Awan

Abrar Awan

پیرس(نمائندہ خصوصی) عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔ تحریک انصاف آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جنگ لڑ رہی ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ حکمران میٹرو ٹرین اور میٹرو بس تک محدود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو درست سمت پر گامزن کرے گی۔ قوم عمران خان کی قیادت میں ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست بنائے گی۔ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ مہنگائی ‘ بیروزگاری اور بجلی اور گیس کی کربناک لوڈ شیڈنگ نے عام آدمی کا جینا دشوار کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پر امن سیاسی جدوجہد جاری و ساری رکھے گی