counter easy hit

مہنگائی میں کوئی کمی نہیں ہوئی،چوہدری ندیم

Chaudhry Nadeem

Chaudhry Nadeem

پیرس(نمائندہ خصوصی)مہنگائی کے چھیالیس سال میں کم ترین سطح پر ہونے کے حکومتی دعوے مضحکہ خیز اور غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں حکمرانوں کی لوٹ مار ،کرپشن اور بیڈ گورننس نے ملک کو بھکاری بنا دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار چوہدری ندیم صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ حقائق یہ ہیں کہ نام نہاد جمہوری حکمرانوں کے دور میں مہنگائی میں دو سو فیصد اور کئی اشیاء میں چار سو فیصد تک اضافہ ہو ا ہے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے با وجود عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکا انہوں نے کہاکہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے ارب پتی وزیر خزانہ نے مہنگائی میں ریکارڈ کمی کا دعویٰ کر کے غریب عوام کا مذاق اڑایا ہے