لالہ موسیٰ ( عدیل بٹ)مون سون کی بارش کی وجہ سے قصبہ محلہ پانی میں ڈوبنے لگا ہر طرف پانی کا راج کوئی گلی پانی سے خالی نہیں ہر فرد مساجد ، سکولوں ، دفاتر ودیگر معاملات پورے کرنے سے قاصر بلدیہ کے تمام افسران دفاتر سے نکلنا اپنی توہین سمجھتے ہیں اے سی کھاریا ں اور ڈی سی او گجرات دور کنارے کھڑے قصبہ محلہ کو ڈوبتے ہوئے دیکھ رہیں ہیں کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہماری تمام تر امیدیں ان کے ساتھ وابسطہ تھیں لیکن اب صورتحال کچھ ہور ہیقصبہ محلہ کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، اے سی کھاریاں ذوالفقارعلی باگڑی سے پر زورمطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں سا جو سلوک کیا جارہا ہے اس کو ختم کیا جائے اور ہم یہ دیرینہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے تاکہ جو رکاٹیں نمازی حضرات اور دیگر کاروباری افراد کیلئے وہ ختم ہو جائیں