پیرس(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف اور انکے خاندان نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، ان پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کیا یہی وجہ ہے کہ عوام ان سے بھرپور محبت کرتے ہیں