پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت مہنگائی کا جن قابوکرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے غریب عوام کو مہنگائی بے روزگاری اورکرپشن کے ہاتھوں خودکشی اور فاقوں پر مجبور کردیا ہے ریلیف دینے کے بجائے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں مزید دھنسایاجاریا ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری ندیم صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ ۔مسلم لیگ ق ملک میں مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے بھر پور جدوجہد کررہی ہے۔