counter easy hit

حکومت نے مہنگائی کا بم گرادیا،چوہدری ارشد مارت

, Arshad Chaudhry Marta

, Arshad Chaudhry Marta

پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا۔بجٹ نافذ ہوتے ہی بجلی، دواؤں، سبزیوں، چائے ،مصالحہ جات اور پھلوں سمیت 1408 اشیا مہنگی ہونے پر حکمران جواب دیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ارشد مارت سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ 46 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آنے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ حکمران پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرکے احسان جتلا رہے ہیں۔ حکمران عوام کی حالت پر رحم کھائیں