پیرس(نمائندہ خصوصی)مہنگائی اور بیروزگاری ’’ریاستی دہشت گردی ‘‘سے کم نہیں ،(ن) لیگ اپنے بعد ملک کو بھی بند گلی میں لے جانا چاہتی ہے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری سجاد ڈوگہ رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران خود اپنے سب سے بڑے دشمن بنے ہوئے ہیں، عوام کیلئے پینے کا صاف پانی ایک خواب بن چکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کا وعدہ کر نیوالی (ن) لیگی حکومت نے اقتدار میں آکر قوم کو مزید بحرانوں سے دوچار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں حکمران عوام کو انکا حق نہیں دیں گے وہاں اپوزیشن جماعتوں کا سڑکوں پر آنا کوئی جر م نہیں بلکہ ان کا آئینی اور جمہو ری حق ہے