ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مویشی لے کر دریا پار کرنے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ ہفت مدر کے رہائشی محنت کش وارث علی کا 16 سالہ بیٹا محمد اعظم مویشی لے کر دریائے راوی پار کر رہاتھا کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گیا اور زندگی کی بازی ہا ر گیا مقامی غوطہ خوروں نے محمد اعظم کی نعش نکال لی ہے