گجرات(انور شیخ سے ) شادمان کالونی کے رہائشی تین ماہ سے پینے کے پانی سے محروم چلے آرہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے گجرات کا عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا جس کیوجہ علاقہ کے مکین سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں ،شادمان کالونی میں سیوریج کی پائپ لائن بچھانے کے دوران واٹر سپلائی کا پائپ پھٹ گیا تھا جس کی وجہ سے شادمان کالونی کے مکین پانی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور پانی کے حصول کے لیے ٹی ایم اے گجرات اور دیگر محکمہ جات کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں مگر اس کے باوجود بھی واٹر سپلائی کی پائپ لائن ٹھیک نہیں کی گئی ،پانی نہ ہونیکی وجہ سے شادمان کالونی کے مکین سخت پریشان ہیں ،علاقہ کے مکین جب پائپ کی درستگی کے لیے جب ٹی ایم اے گجرات جاتے ہیں تو وہاں سے جواب ملتا ہے کہ آپ پبلک ہیلتھ کے دفتر میں چلے جائیں جبکہ پبلک ہیلتھ آفس سے ان کو ٹی ایم اے آفس جانے کا کہا جاتا ہے اس طرح شادمان کا لونی کے رہائشی فٹ بال بن کر رہ گئے ہیں ڈی سی او گجرات فوری نوٹس لیں۔