پیرس(نمائندہ خصوصی) پانامہ لیکس ایشو مو جودہ حکمرانوں کے لئے گلے کی ہڈی بن چکا ہے جس کو وہ نہ تو نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اْگل سکتے۔عید کے بعد پانامہ لیکس کے خلاف پی ٹی آئی بھر پور تحریک شروع کرنے کیلئے مکمل تیاری کر چکی ہے اور موجودہ حکمرانوں کا چل چلاو قریب ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جولائی اور اگست پاکستان کی سیاست کے اہم مہینے ہیں اور صاف نظر آ رہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا قتدار اب اپنے انجام کے قریب ہے۔