پیرس(نمائندہ خصوصی)چترال میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی اموات اور مالی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد نعیم جنرل سیکرٹری عوامی تحریک فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے گھروں کی تعمیر کے ساتھ جن گھروں کے کمانے والے سیلاب کی نظر ہو گئے ان خاندانوں کو ملازمتیں دے اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائے