پیرس(نمائندہ خصوصی) حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمہ وقت جدوجہد کررہی ہے۔ میاں برادران کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) حق اور سچ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خانیوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم حکومت پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔ حکومتی اقدامات سے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے اور شہریوں کے مسائل میں نمایاں کمی آچکی ہے۔ ملک کو دہشت گردی ، توانائی کے بحران ،مہنگائی ، بد امنی ، کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ہماری قیادت جدوجہد کر رہی ہے