پیرس(نمائندہ خصوصی) کرپٹ حکمرانوں کا احتساب وقت کا اہم تقاضا ہے۔موجودہ حکمرانوں نے امریکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ملیک معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان رہنما ہی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے صرف اپنی جیبیں بھریں۔ ملک غربت ، بیروز گاری کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی نے عیدالفطر کے بعد کرپشن مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا عزم کر رکھا ہے اور عمران خان کی کال پر پوری قوم سڑکوں پر ہو گی