اسلام آباد میں تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن آفس پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ ملزم سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کرکے فرار ہو گئے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے دفتر پر نامعلوم افراد کے حملہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔ نامعلوم حملہ آور سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کرکے فرار ہو گئے۔ تحریک انصاف نے واقعے کی گولڑہ پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔