وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرویز خٹک کہتے ہیں صوبے میں فرقہ وارانہ آگ لگانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پشاور: (یس اُردو) خیبر پختونخوا کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہو گا۔ جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک، گورنر اور کور کمانڈر صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ شاہد شیرازی کے قاتلوں سمیت تمام مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔