شہریوں کی بڑی تعداد وادی کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو رہی ہے ، ٹریفک کا نظام پہلے کی نسبت بہتر ہوگیا
مری (یس اُردو ) مری میں بادلوں کی آنکھ مچولی نے سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔ عید کے تیسرے دن بھی لوگوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار پہنچ گئی ۔ وادی کے خوبصورت نظاروں کو کیمرے آنکھ میں قید کیا ۔ ٹریفک کی روانی آج بہتر ہے ۔ مری کی سیر کے بغیر عید کا مزہ ادھورا ، سیاح ملکہ کوہسار کے حسن پر فدا ہوگئے ۔ عید کے تیسرے دن بھی شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی اور وادی کے پرکیف نظاروں سے لطف اندوز ہورہی ہے ۔ مری آنیوالوں کا کہنا ہے کہ مری مری ہے ، یہاں بار بار آنے کو دل کرتا ہے ۔ آج تو موسم بھی سہانا ہے ، کالی گھٹاؤں اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو اور حسین بنا دیا جس سے مال پر شہریوں کا بڑھ گیا ۔ وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار کا رخ کر رہی ہے ۔ گذشتہ روز ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن آج صورتحال قدر بہتر ہے ۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری میں میں آج بھی رش ہے تاہم صورتحال قابو میں ہے ۔