عیدالفطر کے پہلے روز وینسم کالج کے نزدیک ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں معروف قانون دان شاہد شیرازی کے قتل کے بعد شہر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی
ڈی آئی خان (یس اُردو) ڈیرە اسماعیل خان میں عید کے پہلے دن ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں معروف وکیل کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کے بعد شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور پولیس کے ناکہ چیکنگ بڑھا دی گئی ۔عیدالفطر کے پہلے روز وینسم کالج کے نزدیک ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں معروف قانون دان شاہد شیرازی کے قتل کے بعد شہر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ۔ شہر میں داخل ہونے ناکوں پہ چیکنگ سخت کر دی گئی ہے ۔ دریں اثناء مجلس وحدت المسمین کی اپیل پہ کوٹلی امام کے قریب مقتول وکیل کی نعش سڑک پہ رکھ کے ٹارگت کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے ملتان روڈ بلاک کر رکھی ہے ، رنگپور کے قریب مظاہرین نے چشمہ روڈ بلاک کر شہر کو مفلوج کر دیا ۔واضح رہے کہ رمضان کے آخری عشرہ کے دوران ڈی اسی پی نور محمد اور ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 4 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں معرف قانون دان شاہد شیرازی بھی شامل ہیں ۔ مظاہرین نے ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکامی پر پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی انتظامیہ کے افسران کو فی الفور تبدیل کیا جائے ۔