امریکی ریاست منیسوٹا میں طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ طوفان کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ہیں
واشنگٹن: (یس اُردو) ریاست منیسوٹا کے مشرقی حصوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچ دی ہے۔ بعض اولے گالف کی گیند کے برابر تھے۔ طوفانی ہوا نے متعدد گھروں کو نقصان پہنچایا اور درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔ درختوں کے گرنے سے ایک لاکھ چھتیس ہزار گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے مطابق وسیع علاقے کو بجلی بحال کر دی گئی ہے لیکن اب بھی چھہتر ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔ طوفان کے بعد صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔