counter easy hit

سکھر : لب مہران پر کشتیوں میں دریا کی سیر کو خطرناک قرار دے دیا گیا

However, Caleb

However, Caleb

بیراج کے قریب پانی کا بہائو بہت زیادہ ہے ، ایسے میں کشتیوں کی سیر کرنیوالوں کی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں :انتظامیہ
سکھر (یس اُردو ) سکھر بیراج سے متصل تفریحی مقام لب مہران پر کشتیوں میں دریا کی سیر کو خطرناک قرار دے دیا ہے ۔ سکھر بیراج انتظامیہ نے بیراج سے متصل تفریحی مقام لب مہران پر کشتیوں میں دریا کی سیر کو خطرناک قرار دے کر ضلعی انتظامیہ سے رجوع کر لیا ہے ۔ بیراج کنٹرول روم انچارج کا کہنا ہے کہ ہر سال یہاں سیلاب کے دنوں میں نہانے اور کشتی پر سیر پر دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے کیونکہ بیراج کے قریب پانی کا بہائو بہت زیادہ ہے ایسے میں کشتی پر سیر کرنے والوں کی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔ جس طرح پانی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو ہم بیراج کے گیٹ آپریشن بڑھاتے جاتے ہیں اس میں پانی کا پریشر بڑھتا جاتا ہے ۔ لب مہران پوائنٹ ایسا ہے جہاں سے نہروں میں بھی پانی فل جا رہا ہے اور یہاں پر ہمارے بیراج کے گیٹ کھلے ہوئے ہیں ان میں بھی پانی کا بہائواتنا تیز ہے کہ جس کی وجہ سے وہاں جو کشتیاں چل رہی ہیں وہ خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔ سکھر بیراج انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لب مہران پر کشتی کی سیر کرنے والوں کو روکیں وگرنہ پانی کے تیز بہائو میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے