counter easy hit

عبدالستار ایدھی کی طبعیت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

Edhi's health

Edhi’s health

پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
کراچی: (یس اُردو) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں زیر علاج معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی طبعیت بگڑ گئی ہے جس کے باعث انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سعد ایدھی کایس اُردو سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کو سانس لینے دشواری ہو رہی ہے۔عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کا میڈیا کو بتانا تھا کہ ان کے والد کی حالت تشویش ناک ہے۔ انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ عبدالستار ایدھی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، اس لئے انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم سے اپیل ہے کہ ان کے والد عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔