سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مدینہ اور قطیف میں دھماکے کرنے والے خود کش حملہ آوروں کی شناخت جاری کر دی ہے جبکہ دھماکوں کے الزام میں 19 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 12 پاکستانی ہیں۔
ریاض: (یس اُردو) وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق چھبیس سالہ نائر مسلم حماد النجیدی نے مدینہ میں مسجد نبوی کے قریب خود کو ھماکا خیز مواد سے اڑایا، نائر منشیات کا عادی تھا۔ بیس سالہ عبدالکریم الحُسنی، تئیس سالہ عبدالرحمان العمر اور بیس سالہ ابراہیم العمر نے قطیف میں دھماکے کئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے دھماکوں کے الزام میں 19 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں 12 پاکستانی شامل ہیں۔ سعودی عرب میں پانچ جولائی کو چوبیس گھنٹوں میں چار خود کش دھماکے ہوئے تھے۔