شہری پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج کر رہے تھے ، کوئی مشتبہ شخص گرفتار نہیں کیا جاسک
ڈیلاس (یس اُردو ) امریکا میں دو سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ پرتشدد صورتحال اختیار کرگیا ۔ فائرنگ میں چار پولیس افسر ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ۔ امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت پر شہری مشتعل ہوگئے ۔ ڈیلاس میں پولیس گردی کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا ۔ پرتشدد مظاہرے کے دوران فائرنگ سے تین پولیس افسر ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے تاحال کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ۔ منی سوٹا اور لیوزیانیا میں رواں ہفتے پولیس کی فائرنگ سے دو سیاہ فام نوجوان ہلاک ہوئے تھے ۔