فلمی دنیا کے ستارے بھی عام لوگوں کی طرح کئی قسم کے خوف کا شکار ہوتے ہیں لیکن کم ہی لوگ اپنے خوف کا اظہار کرتے ہیں ۔
لاہور(یس اُردو)فلمی دنیا کے ستارے بھی عام لوگوں کی طرح کئی قسم کے خوف کا شکار ہوتے ہیں لیکن کم ہی لوگ اپنے خوف کا اظہار کرتے ہیں ۔حال ہی میں اداکار عامر خان نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا انکشاف کیا کہ اپنی فلموں کی شوٹنگ کے دوران وہ موت سے خوف زدہ رہتے ہیں۔موت سے خوف ایک قسم کا فوبیا ہے جسے تھیناٹوفوبیا کہا جاتا ہے ۔دنگل فلم کے ڈائریکٹر نتیش تیواری کے مطابق عامر خان نے اس خوف کے پیش نظر فلم کی شوٹنگ کو پانچ ماہ کیلئے موخر کیا تھا۔