counter easy hit

مسلمان لرزہ خیز حملوں پر خاموش کیوں ہیں؟عرفان خان کا سوال

Irfan Khan Question

Irfan Khan Question

حادثہ ایک جگہ ہوتا ہے لیکن بدنام اسلام اور پوری دنیا کے مسلمان ہوتے ہیں،اداکار
ممبئی(یس اُردو)حا ل ہی میں ڈھاکہ میں ہونے والے لرزہ خیز حملے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اداکار عرفان خان کا کہنا تھا کہ اب مسلمان خاموش کیوں ہیں۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ایسے بہیمانہ حملے کے بعد آخر مسلمان کمیونٹی چپ کیوں ہے ؟۔ انھوں نے لکھا کہ بچپن میں مذہب کے بارے میں کہا گیا تھا کہ اگر آپکا پڑوسی بھوکا ہو تو آپکو اسے شامل کیے بنا اکیلے کھانا نہیں کھانا چاہیے ، بنگلہ دیش کی خبر سن کر اندر عجیب سا سناٹا ہے ،قرآن کی آیاتیں نہ جاننے کی وجہ سے رمضان کے مہینے میں لوگوں کو قتل کیا گیا، حادثہ ایک جگہ ہوتا ہے لیکن بدنام اسلام اور پوری دنیا کے مسلمان ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اسلام جس کی بنیاد ہی امن ، رحم اور دوسروں کا درد محسوس کرنا ہے ، ایسے میں کیا مسلمان چپ بیٹھے رہیں اور مذہب کو بدنام ہونے دیںیا وہ خود اسلام کے صحیح معنی کو سمجھیں اور دوسروں کو بتائیں کہ ظلم اور قتل و غارت کرنا اسلام نہیں ہے