پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت کی جانب سے نواز شریف اور ان کے خاندان کی لندن سے وطن واپسی پرسپیشل جہاز پر29کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔جس کا تما م تر بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سمیت ملک سے لوٹی گئی دولت کا حساب دینے کے خوف سے میاں نواز شریف آپریشن کا بہانہ بنا کر ڈیڑھ ماہ سے لندن میں بیٹھے ہیں اور مہنگے ڈیپارٹمنٹل سٹور سے خریداری کی جا رہی ہے۔جبکہ پاکستان میں غریب عید پر کپڑے نہ خریدنے پر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب ہر صورت ہو گا۔ اس مرتبہ دھرنا حکومت کے دھڑن تختے تک جاری رہیگا۔