پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عام آدمی کو خوشیوں بھری زندگی دینے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور عید بھی اپنے ناداراورمستحق بہن بھائیوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے ان خیالات کا اظہارچوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائزری کونسل یوتھ ونگ مسلم لیگ ن یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ انشائاللہ بہت جلدتوانائی بحران پرقابوپاکرایک اور حقیقی خوشی عوام کو دیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کو ئی فارورڈبلاک نہیں نواز شریف ، شہباز شریف کی قیادت میں سب متحد ہیں اور آنے والا وقت بھی مسلم لیگ کا ہے