گجرات(انور شیخ سے ) ڈی پی او گجرات کامران ممتاز کی خصوصی ہدایت پر سٹی سرکل پولیس نے گجرات شہر میں جگہ جگہ پولیس ناکے لگا کر بغیر نمبر پلیٹ اورنمبر پلیٹ سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو حوالات میں بند کر دیا گجرات شہر کے تمام تھانوں کے باہر موٹر سائیکل اور اپنے اپنے عزیزوں کو چھڑانے والوں کا رات گئے تک ہجوم لگا ،ڈی پی او گجرات کامران ممتاز نے عوامی شکایت پر ویلنگ کرنے والوں کے خلاف تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی تھی کہ ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر پولیس نے بھروقت کاروائی کرتے ہوئے شہبر مین ناکے لگاکرتقربیا پانچ سو کے قریب بدوں نمبر اور نمبر والے موٹر سائیکل سواروں کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا اور انکے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ،جس کی وجہ سے شہری سخت اذیت کا شکار ہیں ،دوسری طرف پکڑے جانے والے موٹر سائیکلوں سے پولیس ملازمین رات گئے پیٹرول نکال کر اپنے اپنے موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں بھرتے رہے جب صبح موٹر سائیکل لینے والوں بھی پریشانی کا سامنا کر نا پڑا،اس سلسلہ میں ڈی پی او فوری نوٹس لیں