گجرات(نمائند خصوصی) ڈسڑکٹ جیل گجرات کی کرپشن کی خبریں شائع کرنے پر صحافی کے خلاف تھانہ سول لائن گجرات میں جھوٹا مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گجرات جیل کی اسسٹنٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تصور اقبال کی رپورٹ پر تھانہ سول لائن گجرات نے صحافی مرز ا علی حیدر کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آر درج کر لی ہے جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج پر گجرات کی صحافی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے ڈی پی او گجرات سے مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،یاد رہے کہ چند روز قبل مرزا علی حیدر نے گجرات جیل میں ہونے والی لاکھوں روپے کی کرپشن اور جیلر زکی لوٹ مار کی خبریں شائع کی تھیں جس پر جیل انتظامیہ نے بوگس اور جھوٹا مقدمہ درج کر وادیا،جس کی تمام صحافی برادری بھر پور مذمت کرتی ہے اگر جھوٹا مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو گجرات کے تمام صحافی گجرات جیلرز کے خلاف بھر پور احتجاج کر ے گی ۔