پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مخالفین خاموش ہو گئے ہیں،فوا ہیں پھیلانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ مخالفین ایک مرتبہ پھر احتجاج کے ذریعہ جمہوریت اور معیشت کے خلاف سازشوں کے مرتکب ہو رہے ہیں لیکن عوام سازشی ٹولہ کی سازشیں ناکام بنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہا ر چوہدری فضل الہیٰ سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت کی تین سالہ کارکردگی لائق تحسین ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی۔