پیرس(نمائندہ خصوصی)عبدالستار ایدھی نے دکھی انسانوں کے لئے جو کچھ کیا وہ کسی حکومت کے لئے کرنا بھی ممکن نہیں انہوں نے انسانیت کی خدمت کی تاریخ رقم کی ، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ،پوری دنیا میں پاکستان کی شناخت کر انے والے عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد اْن کے خلا کو پر کرنا آسان نہیں۔ ان خیالات کا اظہار جاوید سدھوال چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب نے ہمیشہ مذہب، قومیت، رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کی۔ اْن کا نام صدیوں زندہ رہے گا۔