پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت کی ناقص پالیسیوں سے غریب عوام پریشان ہیں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپنے دور اقتدار میں ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار عاطف خان مجاہد رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو لوٹ مار کے نظام سے آزادی دلانا چاہتی ہے ،قوم جان چکی ہے کہ کن لوگو ں نے بار بار ریلیف کے وعدوں پر عوام سے ووٹ بٹور کر ملک وقوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے