پیرس(نمائندہ خصوصی)قومی ہیرو عبدالستار ایدھی کی وفات سے پاکستان انسانیت کے پیکر عظیم سے محروم ہو گیا۔ ان کی زندگی سادگی اور حقوق انسانیت کیلئے جدوجہد سے عبارت تھی اور وہ پاکستان کی شناخت تھے۔ ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی شخصیت کسی بھی نوبل انعام سے بڑی ہے۔ خدمت انسانیت کے دعویداروں کے لئے ان کی زندگی مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کے حالات زندگی کو نصاب میں شامل کیا جائے