پیرس(نمائندہ خصوصی) (ن)لیگ ٹی اوآرز کا معاملہ حل کردے تو دھر نوں کی نوبت نہیں آئیگی ،حکمران اپنی ضد اور ہٹ دھر می کی وجہ سے اپوزیشن کو احتجاج کیلئے مجبور کر رہے ہیں،بد قسمتی سے موجودہ حکمران مسائل کا حل نہیں چاہتے بلکہ خود قوم کیلئے مسائل بن چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار اویس ہاشمی صدر یوتھ ونگ پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران کر پشن کے فروغ کی پا لیسی پر گامزن ہیں ،تحر یک انصاف ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے ، نوازشر یف کی وطن واپسی کے بعد اب احتساب میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے ،ملکی ترقی میں اپوزیشن نہیں حکومت کی اپنی ناکام پا لیسیاں رکاوٹ بن چکی ہیں ، نااہل لیگ ملک و قوم کے لئے وبالِ جان بن چکی ہے ، اگر حکومت ٹی او آرز کی تشکیل میں سنجیدہ ہے تو اسے ”میں نہ مانوں” کی رٹ چھوڑ کر پیشرفت دکھانا ہو گی۔