پیرس(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کو ’’ن لیگ فوبیا ‘‘ہوگیا ہے۔میاں نواز شریف کی آمد کا سن کر اپوزیشن پریشانی سے دوچار ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری فضل الہیٰ سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت حقیقی معنوں میں عوام دوست فیصلے کررہی ہے ،احتجاج کرنیوالوں کو عوام مسترد کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف قوم کی دعاؤں سے صحت یاب ہوکر پاکستان واپس آگئے ہیں ،عوام وزیراعظم میاں نواز شریف پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہیں ،انشا اللہ عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کیاجائیگا