اٹلی(بیورو چیف)عبدالستار ایدھی پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان تھے ، تمام عمر انسانیت کی بے لوث خدمت کی اور بابائے خدمت کا خطاب پا یا۔ان کی وفات نا صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر علی رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ ایدھی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ پاکستا نی قوم ایک عظیم انسان سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کا خلاپورا نہیں کیا جاسکتا