پیرس(نمائندہ خصوصی)دْکھی انسانیت کے غمگسار عبدالستار ایدھی کا سانحہ ارتحال صرف پاکستانی قوم کیلئے نہیں بلکہ اقوام عالم کیلئے ایک سانحہ عظیم ہے۔ عبدالستار ایدھی کے انتقال سے پاکستان ایک ایسے مسیحا سے محرو م ہو گیا جس کی کمی شائد کبھی پوری نہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار شاہدہ امجد رہنما پاکستان تحریک انصفا فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مرحوم اقوام عالم کے سامنے پاکستان کا ایک ایسا چہرہ تھے جس پر قوم کو فخر ہے